کیچ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوا نوں کی نماز جنازہ
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ٹیپو رزاق شہید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت شہید (عمر: 24 سال، ساکن ضلع کراچی)، سپاہی شفیع اللہ شہید (عمر: 23 سال،ساکن ضلع لسبیلہ)،، لانس نائیک طارق علی شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی محمد طارق خان شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع میانوالی) کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔