جنگ تنازعات کا حل نہیں، انسانیت کیخلاف جرم ہے: پوپ فرانسس
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہفتہ وار دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ امن کی خواہش کے باوجود ہتھیاروں سے ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دعا ہے بااختیار لوگ یہ حقیقت جان لیں کہ نگ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں جنگ سے شہریوں کی اموات اور رہائشی علاقوں کی تباہی ہوتی ہے۔ دنیا اور لوگوں کو امن کی ضرورت ہے ہمیں امن کی تعلیم دینا چاہئے دنیا میں جنگ روکنے کی تعلیم دینی ہے۔