پا کستان کی جانب سے غزہ کیلئے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اردن پہنچ گئی
اسلام آباد(وقائع نگار)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غزہ کے لئے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ گذشتہ روز اردن پہنچ گئی۔ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کی گئی چوتھی امدادی کھیپ تقریبا 20 ٹن ضروری اشیا پر مشتمل ہے جس میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل/طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں خصوصی پرواز امدادی سامان لیکر اردن پہنچ گئی جہاں اردن میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کی امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے نورخان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔