سری لنکا میں 12 بھارتی ماہی گیر غیر قانونی شکار کے الزام میں گرفتار
کولمبو (اے پی پی)سری لنکا کی بحریہ نے 12 بھارتی ماہی گیروں کو غیر قانونی شکار کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سری لنکا کے پانیوں سے غیر قانونی شکار کرنے والے ٹرالروں کو بھگانے کے لیے بحریہ کے خصوصی آپریشن کے دوران بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کے تین ٹرالروں کو ضبط کر لیا گیا۔