لبنانی صحافی نبیلہ عواد کا وزیر ثقافت سے ایوارڈ لینے سے انکار
بیروت(اے پی پی)لبنانی نیوز چینل ایم ٹی وی کی صحافی نبیلہ عواد نے وزیر ثقافت محمد مرتضی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ نبیلہ عواد کو وزیر ثقافت کے سیاسی موقف اور وزارت میں کئی فیصلوں پر اعتراض ہے۔لبنانی صحافی نے کہا میں محمد مرتضی کے موقف اور سیاسی لائن اور وزارت ثقافت میں انکی کارکردگی کے بھی خلاف ہوں۔