• news

 پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی،  فواد حسین فواد  

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)نگراں وزیر نجکاری فواد حسین فواد نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست کے پاس پی آئی اے چلانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں گورننس کا مسئلہ ہے، پی آئی اے نے 90 ارب روپے کا نقصان کیا ہے، صرف منافع بخش پروازیں چلا رہے ہیں۔فواد حسین فواد نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی، ریاستی اجارہ دری ختم کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن