نارنگ منڈی میں ویگن کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک حادثہ میں نارنگ کے دو نوجوان جاں بحق، محلہ پیر بخاری کا محمد علی بہن کو ڈسکہ چھوڑ کر واپس نارنگ آرہا تھا ایک راہگیر کو لفٹ دی، جمپ لگنے سے دونوں نیچے گر گئے اور اسی دوران پیچھے سے آنیوالی ٹیوٹا وین نے ٹکر مار دیۃ محمد علی موقع پر جبکہ دوسرا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔