• news

لاہور بار الیکشن :فائرنگ‘ پولیس پر تشدد کیخلاف 56 وکلا  پردہشتگردی مقدمات

لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ پولیس نے لاہور بار کے الیکشن میں جیت کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ، ڈی ایس پی کو کرسی مار کر زخمی کرنے، کانسٹیبل شاہد کو اغواء کے الزامات کے تحت 16نامزد اور 40نامعلوم وکلاء کے خلاف انسپکٹر عاصم جہانگیر کی مدعیت میں دہشت گردی اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلاء نے فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔ اس کی وردی پھاڑ کر تشدد کیا جبکہ کانسٹیبل شاہد کو اسلحہ کے زور پر اغواء بھی کیا۔ وکلاء کی فائرنگ سے میٹرو پل، سرکاری عمارات اور سرکاری گاڑی پر فائر لگے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے علاقے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن