متحدہ کے امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کر لی
اسلام آباد(خبرنگار)متحدہ قومی موومنٹ کے راولپنڈی اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کی زیر صدارت پارٹی کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوااجلاس میں جڑواں شہروں میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پرمشاورت ہوئی راولپنڈی، اسلام آباد سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اجلاس میں شرکت کی مختلف برادریوں سے رابطوں پر بھی مشاورت ہوئی اجلاس میں جڑواں شہروں میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا زاہد ملک نے کہا کہ غریب متوسط اور پڑھے لکھے طبقات تک ایم کیو ایم کا پیغام پہنچانا ہے عوام ہی اپنے اندر سے اٹھنے والے اپنے نمائندوں کا ساتھ دے کر حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیںاجلاس میں سینئر نائب صدر شمالی پنجاب آصف شہزاد چوہدری اور سیکرٹری جنرل عتیق الرحمان بھی شریک ہوئے۔