• news

یوسف گیلانی سے ملاقات، سلیم رضا پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل  

ملتان( سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے اور آئندہ بھی ان کے اعتماد پر پورا اترے گی، جس کی زندہ مثال ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں جائز مقام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 کی یونین کونسل صالحے مہے آمد کے موقع پرملک منصور اکبر مہے، ملک احد منصور مہے کیطرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک سلیم رضا نے پی ٹی آئی کو خیرآبادکہہ دیا ، ملک خرم مہے، ملک فضل عباس مہے،ملک عرفان کھوکھر اشفاق کھوکھر، محمد کاشف نے بوسن گروپ کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر کیپٹن (ر) ناصر مہے، ملک خضر عباس مہے بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عوام اٹھ فروری کو تیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں ،آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے اور وطن عزیز پاکستان ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن