• news

جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کے حلقہ پی پی 215 سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یونین کونسل 35 ، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری سلیم اللہ خان بلوچ نے چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور اپنے وائس چیئرمین، کونسلرز اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی 22 سالہ رفاقت چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔  اس موقع پر سلیم اللہ خان بلوچ  نے کہا کہ   یقین ہے کہ جہانگیر ترین ملتان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔  جہانگیر ترین نے کہا کہ انشاء  اللہ ملتان اور لودھراں کے لوگوں سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن