سانحہ 9 مئی،پرتشدد واقعات کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے
لاہور (آئی این پی ) سانحہ 9 مئی کو ملک بھر کے مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے۔ لاہور میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں شر پسند پولیس پر حملہ کرتے واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مخصوص جماعت کے شرپسند گروہ نے پولیس پر پتھرا کیا اور پرامن پولیس اہلکاروں کو جوابی کارروائی پر اکسایا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے برداروں کا حملہ مخصوص جماعت کے پرامن احتجاج پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ شر پسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنا کسی صورت بھی قابل معافی نہیں۔ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت اور فوری کاروائی وقت کا تقاضہ ہے۔