• news

سپریم کورٹ فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر، نظرثانی اپیل کریں گے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ ’’بلے‘‘ کا نشان نہ دینے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی دُکھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان نہ ہونے پر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی تین روز میں اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کے ساتھ لسٹ جاری کرے گی۔ عمران خان کا ووٹرز کو یہ پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی، سپریم کورٹ کے ’’بلے‘‘ کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن