• news

والدین موسم سرمامیں بچوں کاحفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں‘ ڈاکٹر مختار احمد

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما کی شدت کے پیش نظر  اپنے دو سال سے کم عمر بچوں کو  حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس ضرور مکمل کروائیں جس میں نمونیا کی ویکسین شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بچوں کو چھ، دس اور چودہ ہفتوں کی عمر میں دی جاتی ہے اور یہ ویکسین تمام مراکز صحت پر مکمل طور پر پر مفت دستیاب ہے۔جوبچے   ویکسین  لگوانے سے رہ گئے ہوں انکے والدین  تاخیر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمونیا تمام عمر کے لوگوں کے لئے ایک خطرناک بیماری ہے تاہم چھوٹے بچوں میں یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اس لئے بچوں کو ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا بچوں کو سردی سے بچائیں، گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور ان کو غیر ضروری طور پر باہر بھیجنے سے اجتناب کریں۔ نمونیا کی علامات جیسا کہ کھانسی، بخار، سانس لینے میں دشواری سمیت  ہونے صورت میں فوری طور پر مستند معالج سے رابطہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن