• news

 نواز  حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج  کا پاکستان مختلف ہوتا‘سیف الملوک کھوکھر

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ ملک فیصل کھوکھرسید توصیف شاہ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ  نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج 2024 کا پاکستان بالکل مختلف ہوتا۔   وہ گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین نے عوام کے ووٹ کی بے حرمتی کی۔ یہ لوگ کہتے تھے نواز شریف نہیں آئے گا لیکن وہ آیا‘ یہ کہتے تھے کہ یہ عوام میں نہیں جا سکتے لیکن آج ہم عوام میں کھڑے ہیںیہ  خود کہاں ہیں۔عوام 8 فروری کو ہمارا ساتھ دیںہم پاکستان کو واپس ٹریک پر لائیں گے۔ترقی،انصاف، مساوات لائیں گے ،مجھے یقین ہے کہ 8 فروری کا سورج شیر کی فتح کا سورج ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن