دشمن قوتیں انتشار پھیلانے میں ہمیشہ ناکام رہیں:ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وسیدیعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کے لئے متحد ہونا ہوگا پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مذہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی وہ ناکام رہیں اس لیے دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سالمیت انتشار کے خاتمے اور غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا اگر مذہبی وسیاسی جماعتوں اس طرف توجہ نہ دی تو عوام پہلے ہی بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہ ان سے نفرت کریں گے۔