• news

الیکشن تیاریاں ‘ عون چوہدری ، رانا احسن شرافت کی خواجہ احمد حسان سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سینئر راہنما مسلم لیگ نواز خواجہ احمد حسان سے ان کے آفس میں امیدوار این اے 128 عون چوہدری امیدوار پی پی 170 رانا احسن شرافت کی معروف عالم دین مولانا نعیم بٹ کے ہمراہ ملاقات۔اس موقع بن پر خواجہ حسان کا کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے فیصلے کے مطابق عون چوہدری امیدوار قومی اسمبلی 128 اور امیدوار صوبائی اسمبلی رانا احسن شرافت بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے خود انکی انتخابی مہم چلاؤں گا ۔اس موقع پر پر سابق چیئرمین ذوالفقار علی بھٹی ،چوہدری مزمل حسین گجر، امیر محمد گجر، کامران عباسی، عبداللہ کھوکھر ،رفیع صدیقی ،جاوید اقبال ،خالد ہاشمی ،چوہدری شبیر احمد گجر سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن