ترک کمپنی کاافغانستان میں ہوا سے بجلی بنانے میں سرمایہ کاری کا اعلان
کابل( نوائے وقت رپورٹ) ترک کمپنی ‘‘77’’ کے نائب صدر بورک اونسل نے افغان وزیر پانی و توانائی سے ملاقات میں افغانستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔اس ملاقات میں بورک اونسل نے ہرات ونڈ اور سروبی۔2 بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے مشترکہ تعاون کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا یقین دلایا۔