پاکستانی عوام باشعور ‘ ووٹ صرف پی ٹی آئی کا ہے:میاں علی بشیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا کر نااہل ٹولے کو برسر اقتدار لانے کی کوششیں کرنیوالوں کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور ووٹ صرف پی ٹی آئی کا ہے جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائے گی اور عوام کی حمایت سے نئے پاکستان کی تکمیل یقینی بنائے گی، عام پاکستانیوں کا مسلسل استحصال ہورہا ہے دو روائتی سیاسی جماعتیں اقتدار کی باریاں لیتی رہیں ان کے ہر دور اقتدارمیں پاکستان مسائل و مشکلات کا شکار ہوا مگر اب قوم ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقاص سرور رامے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔