• news

 پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوچنگ کورس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوچنگ کورس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ یہ کورس وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر منعقد کئے جا رہے کورسز میں کوچز، ریفریز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام اور اتھلیٹکس ورلڈ لیول ٹو لیکچرار و پاکستان سپورٹس بورڈ کے انسٹرکٹر نصر اللہ رانا کے علاوہ دیگر مقررین شرکاء   کو کھیلوں کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔ یہ کورس 18 جنوری تک جاری رہے گا۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیمِ کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن