لطیف کھوسہ نے پنجاب حکومت پر بھونڈے الزامات لگائے: عامر میر
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لیول پلینگ فیلڈ کے نام پر حکومت پنجاب پر لگائے گئے۔ الزامات کو سختی سے رد کرتے انہیں بے بنیاد اور بھونڈا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے پلیٹ فارم کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن جب حکومت پنجاب نے حقائق پر مبنی جواب عدالت میں جمع کرایا تو بھونڈے الزامات عائد کرنے والوں نے جواب دینے کی بجائے اپنی پٹیشن ہی واپس لے لی۔ کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔