• news

ایف بی آر میں اصلاحات ، مجوزہ پلان پر عمل درآمد کی تجویز حتمی مرحلہ میں داخل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر عمل درآمد کی تجویز حتمی مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے، ذرائع نے بتایا  ہے کہ اس کی باضابطہ منظوری جلد کابینہ سے لے لی جائے گی، اصلاحات کے اس پلان کے تحت ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے شعبوں کو الگ الگ کر دیا جائے گا، ایک پالیسی بورڈ ہوگا جو پالیسی کو طے کرے گا اور اور کسٹم اور ان لینڈکے ادارے اس پر عمل درآمد  کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے ایف ائی سی ایف پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے اور اب اس کو باضابطہ بنانے کیلئے کابینہ کی منظوری کی ضرورت ہے، ریونیو اور کسٹمز کے درمیان اثاثوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے اس مجوزہ پلان کے بارے میں افسروں کے اندر یکسوئی موجود نہیں ہے، ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ منطوری کیلئے سمری بھیجی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن