لاہوربار انتخابات فائرنگ معاملہ، 7ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور ( این این آئی) لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات میں فائرنگ کے مقدمے میں ملوث 7ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزم نعمان گورائیہ ایڈووکیٹ کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ملزم نعمان گورائیہ ہارنے والا امیدوار ہے ۔پولیس نے ملزمان محمد عرفان ،محمد عثمان علی، وقاص اشرف، خضر حیات، طلحہ، پیر محمد ریاض، سمیر اور نعمان گورائیہ سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیااور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔