• news

کاہنہ: معمولی جھگڑے پر بیٹے نے والدہ کو چھری اور ڈنڈوںکے وار سے قتل کر دیا

کاہنہ (نامہ نگار)  بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر چھری اور ڈنڈوں کے سر پر وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ روز کاہنہ کے علاقہ آہلو روڈ رحمت پارک کے رہائشی محنت کش اشفاق کی 45سالہ بیوی رضیہ بی بی کا بیٹے عبداللہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس نے طیش میں آ کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھے اور سر پر چھری اور ڈنڈوں کے وار کر کے ماں کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن