پتوکی میں اوباش کی 5 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی
پتوکی (نامہ نگار) پرانی منڈی کے قریب درندہ صفت شخص نے پانچ سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے مطابق کاشف چوک کے رہائشی پانچ سالہ (ہ) کے ساتھ اوباش ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ درندہ صفت ملزم بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ کم سن بچے کو طبی معائنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ورثاء کی جانب سے درخواست ملتے ہی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔