فیصل آباد میں تیزاب گردی رکشہ سوار خاتون جھلس گئی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گلبرگ کے علاقہ میں تیزاب گردی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں رکشہ ڈرائیور کو ٹارگٹ ظاہر کر دیا گیا جبکہ پولیس ملزمان کو نہ پکڑ سکی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر رشید نے مقدمہ درج کرایا کہ میری بیوی عظمیٰ بی بی رکشہ پر گھر واپس آ رہی تھی کہ گلبرگ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے رکشہ ڈرائیور پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں آ کر میری بیوی کا چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا۔ ایف آئی آر میں رکشہ ڈرائیور کو ملزمان کو ٹارگٹ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیزاب حملہ سے خاتون عظمیٰ بی بی متاثر ہوئی۔