• news

لکی مروت میں پولیس سٹیشن، چوکی پر دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیئے

  لکی مروت (نامہ نگار) پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات درہ پیزو میں شہید ہیبت علی خان پولیس سٹیشن اور گنڈی خانخیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیئے۔ یہاں حکام کا کہنا ہے کہ بیک وقت ہونے والے ان حملوں کو پولیس اہلکاروں نے انتہائی بہادری سے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا موثر استعمال کیا کیونکہ وہ پہلے سے الرٹ تھے  اور انہوں نے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس جوان محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گردوں نے لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان اضلاع میں تھانوں اور چوکیوں پر حملے کئے ہیں لیکن پولیس کی بروقت اور سرعت کارروائی کی بدولت انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت طارق حبیب نے گنڈی خانخیل پولیس چوکی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے حملہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروںکی بہادری کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن