• news

آصف زرداری سے چودھری سرور کی ملاقات‘ سیاسی گفتگو‘ شفاف الیکشن پر زور

لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلینیٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بلاول ہاؤس لاھور میں ملاقات کی، جس میں صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ سابق صدر نے لاھور کے این اے 127 پر چوہدری محمد سرور کی جانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور نے شفاف  انتخابات کروانے پر بھی زور دیا۔ سابق صدر آصف  زرداری آج بدھ، 17جنوری کو لاہور میں بلاول بھٹو کے حلقے این اے 127 میں پیکو روڈ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ شرجیل میمن بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کے حلقے این اے 127 میں مہم بھی چلائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن