ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ،حملہ ،دو بچے شہید،3زخمی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان نے ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے ،پاکستان نے کہا ہے کہ ایران نے بلا اشتعال فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستانی علاقے میں حملہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حملے میں 2معصوم بچے شہید اور3بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی نا قابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔پاکستان نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا۔