• news

 آئین  میں ملازمین کو تنظیم سازی کی ضمانت دی گئی ہے:خورشید احمد

لاہور( نیوزرپورٹر)خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے نے حکومت کے حالیہ اخباری بیان کے مطابق محکمہ بجلی کے ملازمین پر نگران حکومت نےpakistan Essential Services (Maintenance) Act 1952 کے تحت ٹریڈیونین سازی پر پابندی عائد کردی ہے اس پر ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی آرٹیکل نمبر17 میں ملازمین کو تنظیم سازی کے بنیادی حق کی ضمانت دی گئی ہے یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایل او کی کنونشن نمبر87 کی توثیق اور یورپین یونین کے مابین باہمی معاہدہ کے تحت پاکستان میں ملازمین کو ٹریڈیونین تنظیم سازی کے بنیادی حق کی ضمانت دی ہوئی ہے جبکہ لازمی سروس ایکٹ1952 کے تحت صرف ملازمین کے ہڑتال کے حق پر پابندی لگائی جاسکتی ہے  ماضی میں ملتان، راولپنڈی بجلی کمپنیوں کی نجی شعبہ میں ہونے پر انہیں عوام کے بھرپور مطالبہ پر واپس واپڈا کے حوالے کرنا پڑا تھاکیونکہ یہ نجی کمپنیاں ان شہروں میں بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہی تھیں ایک یونٹ مبلغ چالیس روپے سے پچاس روپے فی یونٹ مہنگی بجلی مہیا کی جارہی ہے  ۔

ای پیپر-دی نیشن