• news

 شہباز شریف کراچی میں مقابلہ چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں: عامر حسن 

لاہور( نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ نے پٹواریوں کے ذریعے انتخابات چرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے،مسلم لیگ کے لاڈلے افسران پی پی پی کے امیدواروں اور بالخصوص این اے 127 میں سازشوں میں مصروف ہیں، ن لیگ کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں الیکشن لڑنے سے گھبرا چکی ہے، بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو لاہور سے الیکشن لڑرہے ہیں، جبکہ شہباز شریف کراچی میں مقابلہ چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں،ن لیگ کے افسران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کمیشن کے ماہر وکیل کے اتفاق کے باوجود پی پی حلقہ 163 پر ہمارے امیدوار کو پارٹی نشان (تیر) الاٹ نہ کرنا باعث تشویش ہے،حلقہ 163 کے انتہائی متعصب ریٹرننگ آفیسر کس کے اشاروں پر چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن