• news

فرانسیسی سفارت خانے کے وفدکاالحمرا ء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ

لاہور( کلچرل رپورٹر)فرانسیسی سفارت خانے کے ثقافتی اتاشی ڈیلن گیلارڈکی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے الحمراء آرٹ میوزیم،کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔کیوریٹر الحمراء آرٹ میوزیم ہاجرہ محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون،رابطہ آفیسر ماہ رخ نے وفد کا استقبال کیا،دوطرفہ افسران کے درمیان آرٹ و کلچر کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔الحمراء افسران نے وفد کو الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے فن پاروں بارے آگاہ کیاجنہیں وفد کے اراکین نے سراہا اور بھرپور تعریف کی۔نہایت خوشگوار دورہ کے اختتام پر گروپ فوٹو بنایا گیا۔وفد کے اراکین پاکستانی آرٹ اور آرٹسٹوں کے بارے اچھا تاثر لے کر روانہ ہوئے۔ واضح رہے گاہے بگاہے دنیا بھر سے مختلف وفو د الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کرنے آتے ہیں جن کا گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے اور انھیں پاکستان آرٹ کو خوبصورت چہرہ دیکھایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن