ایل ڈی اے کا آپریشن جاری 8غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایل ڈی اے عملے نیڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ کی نگرانی میں کاررواء کرکے سمن آباد، فتح گڑھ اور ملتان روڈ کے اطراف آپریشن کر کے آٹھ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے سوزو پارک کے قریب تین گھروں کی غیر قانونی طور پر مارکی میں منتقلی/تعمیر کو مسمار کر دیا۔سمن آباد میں غیر قانونی طور پر شو روم کی تعمیر کو مسمار کر دیا گیا۔