الامین اکیڈمی و فائونڈیشن کے زیراہتمام " عبدالقادر حسن کالم کانفرنس " آج ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)الامین اکیڈمی و فائونڈیشن کے زیراہتمام جدید کالم نگاری کے بانی عبدالقادر حسن کی عہد ساز صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک روزہ " عبدالقادر حسن کالم کانفرنس " بدھ 17 جنوری کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی اہم شخصیات سمیت سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، ادبی اور دینی شخصیات شریک ہوں گی۔ کانفرنس میں میڈیا کی تیس شخصیات کو عبدالقادر ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ عبدالقادر حسن کالم کانفرنس کا افتتاحی سیشن " عبدالقادر حسن اپنی تحریروں کے آئینے میں " کے عنوان سے صبح دس بجے شروع ہو گا ۔ کانفرنس کے مختلف سیشنز میں لیاقت بلوچ ، عبداللہ طارق سہیل ، سعید آسی دیگر شامل ہونگے۔