اوکاڑہ میں آزاد امیدوار مہر عبدالستار نے انتخابی نشان چمٹا الاٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اوکاڑہ (نوائے وقت رپورٹ) اوکاڑہ سے آزاد امیدوار مہر عبدالستار نے چمٹا کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جسٹس سلطان تنویر نے ریٹرننگ افسر کو مہر عبدالستار کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ مہر عبدالستار نے پی پی 160 این اے 136 سے درست نشان الاٹ نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔