پی ٹی آئی کو بلّا نہیں ملا تب بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے، خورشید شاہ
سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میرے خیال سے پی ٹی آئی کو بلّا نہیں ملا تب بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن میں قانون پر عمل نہیں کیا اسی لیے انہیں بلّے کا نشان نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ انتظار میں تھی بلّا چھن جائے پھر ہم کھیلیں گے، ہم چاہتے تھے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن آزاد ماحول میں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور اداروں کی ذمے داری ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہوں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اس میں ابہام نہیں ہونا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے تو سب اس کے نتائج قبول کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنا ضرور ہے لیکن ان کے اْمیدوار کہاں ہیں؟۔