• news

’’طاقت یا نظریے کا ساتھ‘‘ 8 فروری اہل پنجاب کا امتحان ہے: شہلا رضا

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہاکہ 8فروری کو اہل پنجاب کا امتحان ہے ، طاقت کا ساتھ دیتے ہیں یا نظریے کا،35برسوں سے پنجاب پر حکمران جماعت سے لاہور میں مقا بلہ ہے۔کسی اور لیڈر نے کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کی، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بلاول بھٹو لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز اور زونل عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد چودھری اسلم گل اور ذوالفقار علی بدر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منظر عباس کھوکھر، آصف ہاشمی، میاں مصباح الرحمن، آصف ناگرہ، امجد جٹ، عاطف رفیق اورنگزیب برکی، رانا جواد، ڈاکٹر خیام حفیظ ، نرگس خان، سونیا خان، فائزہ ملک، بھی موجود تھے۔ اس موقع پر 155سے جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار منیبہ ہاشمی کا بھی تعارف کرایا گیا۔ شہلا رضا نے کہا کہ اہل لاہور کو21جنوری کو منہاج القرآن پارک آنے کی دعوت دیتی ہوں، لوگوں کو کوئی شکوہ ہے تو ختم کر دیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو21جنوری کو لاہور میں 3بجے جلسے سے خطاب کرینگے۔ جبکہ آصف زرداری پیکو روڈ پر آج (17جنوری) این اے127کے مین انتخابی دفتر کا افتتاح کرینگے۔ سابق گورنر چودھری سرور نے این اے127میں  بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن