• news

جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش‘ 3 بچیاں صحت مند‘ ایک ایمرجنسی میں

لاہور (نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تین  بیٹیاں صحت مند ہیں۔ پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر نے کہا چاروں بچیوں کی والدہ بھی خطرے سے باہر ہے۔30سالہ فاطمہ ساجد کے ہاں چار بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ایک بچی ایمرجنسی نرسری وارڈ میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن