• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

برسلز، سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کاروائیاں جاری ہیں، شمالی کشمیر  کے ضلع بارہمولہ میں کشمیری عوام کو معاشی اور سیاسی طورپر نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ضلع کے علاقے واگورہ میں پانچ دیہات کے لو گ بجلی کے بلوں اضافے کے خلاف احتجاج کیلئے اکٹھے ہوئے ۔ وترگام واگورہ، کائوچک، شیخ پورہ، درد پورہ، شیر پورہ اور ہرنار کے رہائشی واگورہ میں محکمہ بجلی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔جبکہ  کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر مسلم لیگ پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے مودی کی بھارتی حکومت نے دلی ہائی کورٹ کے ایک من پسند جج پر مشتمل ایک نام نہاد ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیری شہدا کی قربانیوں کے تحفظ کیلئے جدوجہد آزادی کشمیر کی قیادت کریں۔دوسری جانب کشمیر کونس یورپ کے چیئرمین عی رضا سید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی درست تصدیق کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن