کراچی ‘مزید 2مسافروں میں کرونانئے ویرینٹ کے 15کیس آ چکے‘وزیرصحت
کراچی+اسلام آباد(این این آئی+خبرنگار)بیرونِ ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ 28 سال کا فیصل آباد کا رہائشی اور مالاکنڈ کا رہائشی 25 سالہ شخص دونوں جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔علاوہ ازیںنگران وفاقی وزیر قومی وزارت صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کورونا جے این ون وییرینٹ کے ابھی تک صرف 15کیسز رپورٹ ہوئے ہیںاین آئی ایچ لیب نے 8آغا خان یونیورسٹی نے 5ڈا ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2کیسز رپورٹ کیے ہیں وزرت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ وزارت کورونا کے نئے وییرینٹ کی خصوصی طور پر نگرانی کر رہی ہے ترجمان قومی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔