• news

امریکہ میں درجہ حرارت 40ڈگری گرگیا، نظامِ زندگی درہم برہم، ایک ہلاک

نیو یارک(آئی این پی)امریکہ کی زیادہ تر ریاستوں میں موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر ہے جب کہ  مختلف مقامات پر حادثات میں 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریبا 10ہزار پروازیں منسوخ یا التوا کا شکار ہوچکی ہیں، پچھلے تین روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20ہزار تک پہنچ گئی ہے،امریکہ کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20سے 40ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 80فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، تیز ہوائوں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں 4اموات ہوئی ہیں جہاں 90ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں،ریاست یوٹاہ  میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور اس ریاست میں 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے، اس کے علاوہ ریاست وامنگ میں برف کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا،ریاست مونٹانا میں سرد ہواوں کے سبب درجہ حرارت منفی 40تک گرگیا ہے جب کہ ریاست ٹیکساس میں  شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیرضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے،ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن