ترکیہ نے غیر ملکی سیاحوں کے مسجد صوفیہ میں داخلے کی ٹکٹ لگا دی
انقرہ(این این آئی)ترکیہ نے مسجد صوفیہ کا وزٹ کرنے کے خواہش مند سیاحوں کے لیے اعلان کیا ہے کہ آئندہ انہیں مسجد دیکھنے کیلئے 25 یورو کا ٹکٹ خریدنا ہو گا تاہم مقامی مسلمان نمازیوں کے لیے ایسی کسی شرط کو لاگو نہیں کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھٹی صدی کی اس تاریخی یاد گار کو ترکیہ نے 2020 میں صوفیہ مسجد کے طور پر شناخت دی تھی۔