• news

ڈرائیونگ لائسنسز کی فیس میں ہزار گنا تک اضافہ نافذ: شہری سراپا احتجاج

لاہور (نامہ نگار) ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ایک ہزار گنا تک ہوشربا اضافے کا شیڈول نافذالعمل ہو گیا ہے۔ جبکہ شہریوں نے لائسنس کی فیسوں میں اتنے زیادہ اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹر سائیکل کی لرنر پرمٹ فیس اب 60 روپے کی بجائے 500 روپے جمع کروانا ہوگی۔ شہری اب پانچ سال کی بجائے ایک، 2، 3، 5 اور 10 سال کے لئے لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ نئی فیس شیڈول کے مطابق شہری ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروا سکیں گے۔ پہلی دفعہ موٹر سائیکل لائسنس بنانے کی مکمل فیس 980 روپے ہوگئی جبکہ سالانہ فیس 480 روپے ہو گی۔ رینیول نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا جرمانہ 600 روپے ہو گا۔ کار لائسنس کی مکمل فیس 2480 فیس ہو گئی جبکہ سالانہ فیس 1650 روپے ہو گی اور تجدید نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا جرمانہ 2062 روپے ہوگا۔ ایل ٹی وی لائسنس کی مکمل فیس 2480 جبکہ سالانہ فیس 1850 ہو گئی۔ تجدید نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا 2312 روپے جرمانہ ہو گا۔ ایچ ٹی وی لائسنس کی مکمل فیس 2480 جبکہ سالانہ فیس 1850 ہو گئی اور تجدید نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا جرمانہ 2312 ہو گا۔ ٹریکٹرکمرشل کی مکمل فیس 1980 جبکہ سالانہ فیس 1400 روپے ہو گی جبکہ تجدید نہ کروانے پر ایک سال کا جرمانہ 1700 روپے ہوگا۔ ٹریکٹر ایگریکلچر کی مکمل فیس 1480 جبکہ سالانہ فیس 950 روپے ہوگی جبکہ تجدید نہ کروانے پر ایک سال کا جرمانہ 1700 روپے ہو گا۔ شہریوں نے کہا ہے کہ نگران حکومت ہوش کے ناخن لے۔

ای پیپر-دی نیشن