• news

9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(نیٹ نیوز) ملک کے 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام نمونوں میں پائے جانے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے،  وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن