• news

 ایرانی حملہ اشتعال انگیز، قابل مذمت، طاہر اشرفی، ساجد میر، دیگر رہنماؤں کا ردعمل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) طاہر اشرفی، پروفیسر ساجد میر اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان پر ایرانی حملہ کو اشتعال انگیز اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔ پاکستان علماء اور مشائخ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر راکٹ حملے قومی سیاست و خودمختاری کے منافی ہیں۔ یہ اچھی ہمسائیگی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر نقیب الرحمن، پیر حسان حسیب الرحمن، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا محمد شفیع قاسمی و دیگر نے کیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستیں عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے ایران کی طرف سے پاکستان پر حملے کو ظالمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کا کہ حکومت کو ایرانی حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس شرمناک واقعہ پر ایران سے جواب طلب کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن