• news

پہلی ششماہی: کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80.9 کروڑ ڈالر رہ گیا‘ دسمبر میں سرپلس

کراچی+اسلام آباد (کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں کم ہو کر 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 3 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2023 میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر 2022 میں یہ خسارہ 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تھا، جبکہ نومبر 2023 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن