• news

حافظ آباد میںآج جلسہ، نوازشریف انتخابی مہم شروع کرینگے

لاہور/ حافظ آباد (نیٹ نیوز+ نمائندہ نوائے وقت) نوازشریف عام انتخابات کے سلسلہ میں آج (جمعرات) سے انتخابی مہم کا آغاز کریںگے۔ نوازشریف مستقبل کے معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لے کر میدان میں اتریں گے۔ سابق وفاقی وزیر صحت افضل تارڑ کے مطابق نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف آج دوپہر دو بجے حنیف محمد سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سٹیڈیم میں بڑا سٹیج بنا دیا گیا ہے اور پنڈال میں پندرہ ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن