• news

دسمبر‘ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 22.67 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا: عمر سیف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ 22.67  فیصد اضافہ ہوا  ہے۔ نومبر میں 13 فیصد کے بعد دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں۔ یہ صرف آغاز ہے، جلد بڑے نتائج آئیں گے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا۔ اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن