تین میچوں میں 3نصف سنچریاں لیکن پاکستان ناکام‘بابراعظم کا منفرد ریکارڈ
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شکست کیساتھ بابراعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ڈیونیڈن میں 58رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ ٹی20 میں دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے جنہوں نے 10 مرتبہ 50یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا زائد سکور کیا لیکن ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ سیریز کے ابتدائی تینوں میچوں میں بابراعظم نے نصف سنچریاں سکور کیں تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے۔