پریذیڈنٹ ٹرافی: سٹیٹ بینک‘ واپڈا کی کامیابی‘ محمد سلیمان کی دونوں اننگز میں سنچریاں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے تیسرے دن سٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 10 وکٹوں ‘ واپڈا نے غنی گلاس کو 294 رنز سے ہرادیا۔سٹیٹ بینک کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف جیتنے کیلئے 24 رنز کا ہدف ملا جو بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم دوسری اننگز میں 235 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ واپڈا نے غنی گلاس کو 294 رنز سے ہرادیا۔غنی گلاس کو جیتنے کیلئے 519 رنز کا ہدف ملا پوری ٹیم 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کے آر ایل کو پی ٹی وی کیخلاف جیتنے کیلئے 426 رنز کا ہدف ملا تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 3 وکٹیں 95 رنز پر گرگئی تھیں۔ پی ٹی وی نے دوسری اننگز 336 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔محمد سلیمان نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 133 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں 101 رنز بنائے تھے۔ وقارحسین نے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔